ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 11 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 518 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 11 مریض انتقال کرگئے جب کہ 567 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 240 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 852 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 870 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 497 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 54 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 582 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 50 ہزار 861 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 918 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 804 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 943 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 20 ہزار 171 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 512 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 482 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 765 اموات اور 1 لاکھ 71 ہزار 265 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 103 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 308 ہے۔ اسلام آباد میں 944 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 5 ہزار 851 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 492 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 50 ہے۔ آزاد کشمیر میں 741 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 701 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 325 جب کہ فعال کیسز کی 123 ہے۔ صوبے میں 357 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 845 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 393 جب کہ فعال کیسز 31 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 176 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.