بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم ٹی ٹی پی اور حکومت کے مذاکرات جاری، طالبان کا قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

کالعدم ٹی ٹی پی اور حکومت کے درمیان فائر بندی اور مذاکرات جاری ہیں، طالبان ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان کے کمانڈر سراج الدین حقانی مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں۔ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی خود مذاکرات میں شریک ہیں اور مذاکرات کی سربراہی کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق طالبان ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ مضبوط ضمانت اور شرائط تسلیم کرنے کی صورت میں مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں۔حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ہتھیار رکھ کر سرینڈر کرنے کا کہا ہے لیکن طالبان کا کہنا ہے کہ ہتھیار رکھ کر آگے بڑھنا قبل از وقت ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ دھڑے مذاکرات کے حامی ہیں جب کہ کچھ سخت موقف اپنائے ہوئے ہیں۔ کالعدم ٹی ٹی پی نے حکومت سے اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.