اسلام آباد: پیٹرول بم گرنے کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت15.36روپے ہو گئی ہے اضافےکااطلاق کےالیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں پرہوگا۔
نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ نئے اضافے سے بجلی صارفین کو 135 ارب روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے، ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی منہگی نہیں ہو گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 8روپے اضافہ کیا ہے ، جس کے بعد غریب کی زندگی مزید اجیرن ہوگئی ہے۔
Comments are closed.