بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم تاریخ کے بڑے عوامی پیکیج کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک وزیراعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے، یہ پیکیج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.