بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ جھڑپ میں 5 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں تھیں۔

 

You might also like

Comments are closed.