بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابل دھماکے؛ جوبائیڈن کا دہشت گردوں سے بدلہ لینے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر دہش گردوں سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کابل دھماکوں میں ملوث حملہ آوروں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے، ہم حملہ آوروں کا پیچھا کرکے شکار کریں گے، داعش کے دہشت گرد ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہم یہ حملہ بھولیں گے نہ ہی معاف کریں گے، کابل دھماکوں میں طالبان اور داعش کے گٹھ جوڑ کے شواہد نہیں ملے، افغانستان میں اضافی فوجیوں کی ضرورت پڑی تو بھیجیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم مقررہ وقت تک زیادہ سے زیادہ افراد کے انخلا کی کوشش کریں گے، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم مئی تک انخلا کا معاہدہ کیا تھا، مذاکرات کیے بغیر یکم مئی تک انخلا کیسے مکمل کرسکتے تھے، طالبان سے معاہدہ ہوا تھا وہ امریکیوں پر حملہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 گھنٹے میں 7 ہزار افراد کا انخلا کیا گیا، انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کرنا چاہتے، ڈیڈ لائن کے بعد رہ جانے والے امریکیوں کے انخلا کی کوشش کریں گے، افغانستان سے انخلا کا مشن انتہائی خطرناک ہے، ہم اپنا انخلا کا مشن مکمل کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.