بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یکم ستمبر سے 17 سال سے زائد نوجوانوں کی ویکسینیشن

حکومت نے ویکسینیش عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے یکم ستمبر سے 17 سال سے اوپر نوجوانوں کیلئے ویکسی نیشن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 17سال یا زائد عمر کے طلبہ 15ستمبر تک ویکسین  لازمی لگوائیں یکم ستمبر سے 17سال سے زائد افراد کے لیے ویکسین  شروع  کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کا سلسلہ جار ی ہےتعلیمی اداروں میں 89فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے 31 اگست  کے بعد اسکول ٹرانسپورٹرزبغیر ویکسین  کام نہیں کرسکیں گے جب کہ  30ستمبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ ہونے پر فضائی سفر نہیں ہوسکے  گا اور مکمل ویکسی نیشن نہ کرنے والے پاکستان  نہیں آسکتے ۔

اسدعمر نے کہا کہ ہوٹل اورگیسٹ ہاوسز میں بھی 30اگست سے 30ستمبر کی پابندیاں لاگوہوں گی ہزاروں ویکسی نیشن  سینٹرز کھلے ہیں،موبائل سینٹرز بھی فعال ہیں 15ستمبرکے بعد موٹرویزپر سفر کے لیے کم ازکم ایک ڈوز لازمی ہوگی۔

این سی او سی سربراہ کا کہنا تھا کہ میٹرو بس اور ٹرین پر15ستمبر کے بعد ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے سفر کرسکیں گے میٹرو بس اور ٹرین پر15اکتوبر کے بعد ویکسین کی 2ڈوزز لگوانے والےہی سفر کرسکیں گے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کمزور دفاعی نظام کے حامل نوجوانوں کیلئے مخصوص ویکسی نیشن شروع ہوگی دوسرے ملک سے ویکسی نیشن کرانیوالوں کا اندراج بھی نادرا ویب سائٹ پر ہوسکے گا یکم ستمبر سے 17 سال سے اوپر نوجوانوں کیلئے ویکسی نیشن کا آغاز کررہے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.