کابل: انجینئر گلبیدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ توقع ہے افغانستان میں سب کے لیے قابل قبول حکومت بنے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ حزب اسلامی انجینئر گلبیدین حکمت یار نے کہا کہ افغانستان درست سمت میں گامزن ہے، توقع ہے افغانستان میں سب کے لیے قابل قبول حکومت بنے گی، افغانستان میں ایسی حکومت ہونی چاہیے جو عالمی برادری کو بھی قبول ہو۔
گلبدین حکمت یار نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ افغانستان آگے کی طرف بڑھے، تمام افغان گروپوں کو مل کر مسائل حل کرنا ہوں گے، امید کرتے ہیں کہ افغانستان میں تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہوگا۔
سربراہ حزب اسلامی نے کہا کہ افغانستان میں حکومت سازی اور مستقبل کا اختیار افغان عوام کو ہے، کوشش کریں کہ افغان دشمن قوتیں امن عمل کو متاثر نہ کریں۔
گلبدین حکمت یار نے مزید کہا کہ بھارت نے ماضی میں افغانستان کی آزادی کی جنگ کی مخالفت کی تھی، افغانستان میں امن کے لیے بھارت کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
Comments are closed.