کابل: افغان طالبان کے سینئر رہنما وحید اللہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جمہوری نظامِ حکومت نہیں ہوگا۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں سینئر طالبان رہنما وحید اللہ ہاشمی نے کہا کہ افغانستان میں طرزِ حکومت اسلامی اورشرعی قوانین پرمبنی ہوگا اور جمہوری نظام حکومت نہیں ہوگا، حکومت سازی کے لیے طالبان قیادت افغانستان اور قطر میں کام کر رہی ہے۔
وحید اللہ ہاشمی نے کہا کہ افغان حکومت کی کمان تحریک کے رہنما ہیبت اللہ اخونزادہ کے ہاتھوں میں ہی رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی فوج ختم ہوچکی لیکن سابق فوجیوں کو واپس پرانے عہدوں پر رکھا جاسکتا ہے کیونکہ زیادہ تر سابق فوجیوں نے ترکی، جرمنی اور انگلینڈ میں اعلیٰ تربیت حاصل کر رکھی ہے۔
Comments are closed.