best online dating houston famous thai ladyboys asian teen meat com hurry up in chinese best pinay dating sites date in girls chinese girl sex free online dating boston

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کی تعطیلات کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جبکہ کراچی ٹریفک پولیس نے عاشورہ کی مناسبت سے جلوس ومجالس کے پیش نظر ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر میں بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی جبکہ کوروناوائرس کے پیش نظر ملک بھر میں عاشورہ کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 18 اور 19 اگست کو 9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور  صوبے بھر میں سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

خیال رہے نوٹی فکیشن کا اطلاق سیکیورٹی اداروں اور محکمہ صحت سمیت دیگر ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب کراچی میں پہلے ہی سے 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی پابندی کا اعلان کیا جاچکا ہے جبکہ محکمہ صحت سندھ نے بھی 9 سے 11 محرم الحرام تک تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

واضح رہے کراچی ٹریفک پولیس نے عاشورہ کی مناسبت سے جلوس ومجالس کے پیش نظر شہر کے ٹریفک کو 20مقامات سے متبادل راستوں پر موڑنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس کا اطلاق 8 محرم سے ہوجائے گا۔

You might also like

Comments are closed.