بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپ ڈیٹ: مواچھ گوٹھ ٹرک دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ روز ٹرک دھماکے میں زخمی ایک اور بچہ چل بسا، دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہو گئی جبکہ مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کا نہتے شہریوں پر بزدلانہ وار، کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں منی ٹرک پر دستی بم حملہ کیا گیا، بم ڈسپوزل رپورٹ کے مطابق دھماکا آر جی ڈی ون گرنیڈ پھٹنے سے ہوا جو پینسٹھ گرام بارودی مواد پر مشتمل تھا۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب کا کہنا ہےکہ ٹرک میں سوارفیملی شادی کی تقریب سے واپس آرہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے، واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیورکوحراست میں لےلیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

دھماکے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی ، اجتماعی نماز جنازہ اسٹار گراؤنڈ شیرپاؤ کالونی اور تدفین مولا مدد قبرستان میں ہوگی۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پرافسوس کا اظہار کیا ہے ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا اورحکام کو تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

You might also like

Comments are closed.