free cupid dating site seeking true love single woman dating niche dating site prince and princess school pasig www.latinamericancupid.com español assian women is a dating site right for me

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں آج جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارلحکومت میں توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر نعرہ تکبیر سے فضا گونج اٹھی جبکہ نمازِ فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

تفصیلات کے مطانق ملک بھر میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے،  یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب آج ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جبکہ رات 12 بجتے ہی شہریوں نے 14 اگست کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا گیا اور شہر شہر چراغاں اور شاندار آتش بازی کی گئی۔

گلیوں، شاہراوں اور سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا،  مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ نوجوان سبزہلالی پرچم لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

خیال رہے  کراچی میں مزار قائد  پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئی، مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے  اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، اعزازی گارڈز میں ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل تھا۔

لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈ زکی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی، پاک فوج کے دستے نے گارڈ زکے فرائض سنبھالے جبکہ مزار پر پھولوں کی چادر بھی  چڑھائی گئی۔

کراچی میں یوم آزادی پر آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا، سی ویو اور فائیو اسٹار چورنگی پر شہریوں نے بڑی تعداد میں جشن منایا اور  آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا اور ملی نغمے بھی  پیش کیے گئے۔

یوم پاکستان 14 اگست پر لاہور میں بھی ہرطرف جشن آزادی کے رنگ، یوم آزادی پر دن کا آغاز لاہور  21 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ لبرٹی چوک میں بھی چراغاں، لائٹ شو سے سینکڑوں شہری محظوظ  ہوئے۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی قوم کو پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی اور کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح، تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنان کو بھرپور خراج عقیدت  پیش کرتے ہیں۔ آج کے دن قوم عہد کرے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات پر عمل پیرا ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہل وطن کویوم آزادی کی مبارکباد دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پرعزم قوم کی حیثیت سےتاریخ کے سفرمیں مشکل چیلنجزعبورکیے، آج کے دن ہمیں اپنےکشمیری بہن بھائیوں کونہیں بھولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی بھرپورحمایت جاری رکھےگا، افغانستان میں دیرپاامن کیلئے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھیں گے جبکہ یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں قومی پرچم، جھنڈیاں بانیان پاکستان کے مشاہیر تصاویر اور بینرز جگہ جگہ آویزاں کئے گئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.