بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک، جوان شہید

File photo

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک ضیاالدین شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے، گزشتہ رات چیک پوسٹ کے قریب غیر معمولی نقل وحرکت دیکھی گئی تھی، مشتبہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر کوئیک ری ایکشن فورس روانہ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے، سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

You might also like

Comments are closed.