the smile on your face lets me know that san antonio naked women hot young thai girls filipina heart cupid dating singles country dating websites free where to find prostitutes in thailand does adult friend finder work the no nonsense man

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 81 افراد جاں بحق، 4856 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 81 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 81 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4856 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 177 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 72 ہزار 98 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 964 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 81 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 275 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 49 ہزار 608 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 54 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 111 ہے۔ صوبے میں 11 ہزار 256 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 36 ہزار 687 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 49 ہزار 532 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 164 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 588 اموات اور 1 لاکھ 38 ہزار 780 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 91 ہزار 672 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4253 ہے۔ اسلام آباد میں 822 اموات ہوچکیں۔ 86 ہزار 597 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 298 جب کہ فعال کیسز کی 1076 ہے۔ صوبے میں 332 اموات ہوچکیں۔ 29 ہزار 890 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 899 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4594 ہے۔ آزاد کشمیر میں 654 اموات ہوچکیں۔ 22 ہزار 651 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 941 جب کہ فعال کیسز 898 ہے۔ گلگت بلتستان میں 158 اموات ہوچکیں۔ 7 ہزار 885 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.