بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت نام نہاد “دراندازی” کے گمراہ کن جھوٹ اور بے بنیاد الزامات سے باز رہے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا نام نہاد “دراندازی” کے گمراہ کن جھوٹ اور بے بنیاد الزامات سے باز رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا کی  قیاس آرائی لغو اور سراسر بے بنیاد ہے، یہ سراسر جوٹ ہے کہ پاکستان  ایل او سی  سے دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل کرنا چاہتا ہے، 9 لاکھ سے زائد بھارتی اہلکار وہاں موجود ہیں، پھر یہ کیسے ممکن ہے؟

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ فوج کی موجودگی رکھنے والا خطہ ہے، بھارت نے تہہ در تہہ خاردار باڑ اور الیکڑانک نگرانی کے آلات نصب کر رکھے ہیں، بھارت کچھ وقت کے بعد ہمیشہ ایسے الزامات دوہراتا رہتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کینہ و بغض پر مبنی کردار کشی کی مہم چلاتا رہتا ہے، بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر اور پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، سمجھوتہ ایکسپریس سانحے اور جون 2021 میں لاہور میں دہشت گرد دھماکے میں بھارت کا ہاتھ تھا،

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے سے فرار کے بہانے نہ ڈھونڈے، بھارتی غیرذمہ دارانہ رویے کے نتائج خطے کے امن وسلامتی کے لیے اچھے نہیں ہوں گے، فالس فلیگ اور آپریشن کی نیت سے بھارت خودساختہ جھوٹ گھڑنے اور حیلے بہانے تراشنے سے باز رے۔

You might also like

Comments are closed.