بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ ، این سی او سی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کورونا وائرس کی صورتحال پر مشترکہ اجلاس منعقد ہوا اور اس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن 9 اگست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا  ہے۔

COVID-19 Lockdown Ends

 این سی او سی کے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں این سی او سی کے سربراہ اور سندھ حکومت کے حکام نے  شرکت کی جبکہ اجلاس میں سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 این سی او سی کے اجلاس میں کراچی، حیدر آباد سمیت 13 شہروں میں کورونا وائرس کی  ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں سندھ میں ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے پر صوبائی حکومت کی تعریف کی گئی ہے۔

اجلاس میں سندھ کے اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ بین الصوبائی وزراء تعلیم اجلاس میں کرنےکا رکھا گیا ہے جبکہ سندھ میں امتحانات سے متعلق فیصلہ بھی آئندہ بین الصوبائی وزراء تعلیم اجلاس میں کیا جائے گا۔

این سی او سی  اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں محرم الحرام کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے پر زور دیا گیا ہے جبکہ محرم میں جلسے جلوس کے شرکاہ کو ویکسینشن کروانے کا خاص کہا گیا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور عالمی وباء پر قابو پانے کے لیےجن علاقوں میں کورونا موجود ہے وہاں  اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے این سی اوسی کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن شرطیہ 9اگست کوختم کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ، کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کی نئی پابندیوں کا نفاذ ہوگا جبکہ  کچھ پابندیوں میں نرمی اور کچھ ویسے ہی برقرار رہیں گی۔

خیال رہے کچھ دیر قبل مرتضیٰ وہاب نے کہاتھا کہ حکومت عوام کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور  این سی او سی اجلاس کے حساب سے 9 اگست کا نیا نوٹیفکیشن آجائے گا، کراچی میں کچھ پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے جب کہ کچھ برقرار رہیں گی۔

You might also like

Comments are closed.