ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 131 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 131 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 131 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5 ہزار 112 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 547 ہے۔ اب تک 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 114 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار 241 ہے۔ صوبے میں 8 ہزار 410 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 43 ہزار 463 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 445 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 760 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 633 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 64 ہزار 52 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 557 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 141 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 274 اموات اور 1 لاکھ 2 ہزار 142 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 75 ہزار 67 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 603 ہے۔ اسلام آباد میں 679 اموات ہوچکیں۔ 61 ہزار 785 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 278 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 452 ہے۔ صوبے میں 234 اموات ہوچکیں۔ 20 ہزار 592 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 57 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 223 ہے۔ آزاد کشمیر میں 475 اموات ہوچکیں۔ 14 ہزار 359 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 305 جب کہ فعال کیسز 127 ہے۔ گلگت بلتستان میں 106 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 72 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.