جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ڈائنوسار کو ختم کرنے والے سیارچوں سے متعلق اہم انکشاف

برلن: حال ہی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائنوسار کو ختم کرنے والے سیارچے سیارہ مشتری سے بھی آگے کے مقام پر تیار ہوئے تھے۔

66 ملین سال قبل   ڈائنوسارز کا صفایا کرنے والے سیارچوں کی تحقیقات کرنے والے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ سیارہ مشتری (Jupiter)کے مدار سے باہر تشکیل پائے تھے۔

تحقیقی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ محققین نے میکسیکو میں سیارچوں کی ارضیاتی باقیات کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے میں پہنچنے ہیں۔

جرمنی میں کولون یونیورسٹی کے ماریو فشر گوڈے کی سربراہی میں ٹیم نے سیارچوں کے ذخائر میں روتھینیم آئسوٹوپس کی پیمائش کی اور ان کا موازنہ سیارچوں کے متعدد طبقوں سے کیا۔

محققین نے پایا کہ ایک کاربوناس سیارچہ تھا جو بیرونی نظام شمسی میں بنتا تھا اور یہ عمل جاری رہا۔ پانچ دیگر سیارچوں کی باقیات کی اضافی پیمائش سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نظام شمسی میں بننے والے سلیکیٹ شہابی پتھروں کی وجہ سے تھے۔

You might also like

Comments are closed.