جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

معدومیت کے قریب نارنجی مونارک تتلی کو پچانے کا فیصلہ

شمالی ڈکوٹا میں سائنس دانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیزی سے معدوم ہورہی نارنجی مونارک تتلی کی آبادی کو بڑھانے کیلئے کے لیے تیار ہیں جسے شمالی امریکا میں خطرے سے دوچار نوع کا درجہ دیا گیا ہے۔

فارگو میں ایگریکلچرل ریسرچ سروس اور امریکی محکمہ زراعت کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے مونارک تتلی کے سپرم سیلز  کو طویل مدت تک ذخیرہ کرنے کا پہلا کریوپریزرویشن پروٹوکول تیار کیا ہے۔

سائنسدان کورٹنی گرولا نے کہا کہ یہ مطالعہ کیڑوں میں نروں سے نطفہ نکالنے کی تکنیک کو نافذ کرنے والا پہلا طریقہ ہے۔ یہ ایک عام تکنیک ہے جو کیڑوں میں استعمال ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تکنیک محفوظ نمونوں کو کرائیو پریزرویشن کے بعد قابل عمل اور انتہائی موثر طریقے سے برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

You might also like

Comments are closed.