جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خلا میں موجود دفاعی ٹیلی اسکوپ کو 1 دہائی بعد بند کردیا گیا

  واشنگٹن: زمین کے لیے خطرہ بننے والے سیارچوں کو ٹریک کرنے والی خلا میں موجود دفاعی ٹیلی اسکوپ کو ایک دہائی سے زائد عرصے کے بند بند کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا کا نیئر ارتھ آبجیکٹ وائڈ فیلڈ انفراریڈ سروے ایکسپلورر نامی خلائی ٹیلی اسکوپ کو اب سرکاری طور پر غیرفعال کردیا گیا ہے ۔

خلائی ایجنسی نے جنوبی کیلیفورنیا میں اپنی جیٹ پروپلشن لیبارٹری سے NEOWISE کرافٹ ادارے کو حتمی کمانڈ بھیجی جس کے بعد 10 سال سے زائد عرصے سے فعال دفاعی مشن کو ختم کردیا گیا۔

ناسا نے انفراریڈ سروے ٹیلی اسکوپ سے تمام سائنسی ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ٹیلی اس کو ریٹائر کیا ہے کیونکہ یہ جلد ہی زمین کے گرد اپنے مدار میں بہت نیچے گر جائے گی اور قابل استعمال معلومات کو منتقل کرنے کے قابل نہیں رہے گی۔

You might also like

Comments are closed.