جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انسٹاگرام کی ’ایڈ بریک‘ نامی فیچر کی آزمائش

کیلیفورنیا: فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام ’ایڈ بریک‘ نامی ایک فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جو صارفین کو اسکرولنگ کے دوران روک کر ایک اشتہار دکھائے گا۔

میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم کے ترجمان میتھیو ٹائی نے فیچر کی آزمائش کے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی اس سے متعلق اپ ڈیٹ کرے گی کہ آیا آزمائش کے نتیجے میں ایپ میں کچھ تبدیلیاں ہونی چاہیئں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈ اِٹ کے ایک صارف نے انسٹاگرام پر اسکرولنگ کے دوران آزمائش کے لیے پیش کیے جانے والے فیچر کی نشان دہی کی۔

ریڈ اِٹ پوسٹ میں صارف نے بتایا کہ مخصوص دورانیے کی اسکرولنگ کے بعد انسٹاگرام صارفین کو مزید اسکرولنگ سے روکتا ہے اور اشتہار دیکھنے کے بعد سلسلہ دوبارہ شروع ہوجاتا ہے۔

پیش کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انسٹاگرام ایک کاؤنٹ ڈاؤن کے ساتھ ایڈ بریک پیش کرتا ہے جو بتاتا ہے کہ کتنی دیر بعد صارف دوبارہ اسکرولنگ شروع کر سکے گا۔

ins

واضح رہے انسٹاگرام کی جانب سے اسپانسرڈ پوسٹس پہلے ہی کونٹنٹ کے درمیان دِکھائی جا رہی ہیں لیکن پوسٹ کے درمیان ناگزیر اشتہارات اسکرولنگ میں پیش آنے والے خلل کو مزید بڑھا دیں گے۔

You might also like

Comments are closed.