جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک و قوم کے دشمن الیکشن میں التوا چاہتے ہیں، سراج الحق

accountability day

دیر: امیر جماعت اسلامی پاکستان  سراج الحق نے کہا  ہے کہ عوام ناکام سیاسی جماعتوں کی نالائقیوں اور نااہلیوں کو پہچان چکے ہیں، جس کی وجہ سے  سابق حکمران عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ نظر آرہے ہیں۔

سراج الحق  تینوں ناکام سیاسی جماعتیں عوام کے سامنے منشور کی بجائے کارکردگی پیش کریں، ملک و قوم کے دشمن الیکشن میں التوا چاہتے ہیں،جن خدشات کے پیش نظرانتخابات ملتوی کرنے کی بازگشت ہورہی ہیں ان سب کا حل  بروقت اور شفاف انتخابات ہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  طے شدہ شیڈول کے مطابق الیکشن نہ کرائے گئے تو ملکی استحکام اور یکجہتی کو شدیدخطرات لاحق ہوں گے، خاندانوں پر مشتمل سیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں اور اختیارات کو منتقل ہوتا دیکھنا نہیں چاہتیں۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی فوری  غیرجانبدار اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ ملک ترقی اور استحکام کی طرف گامزن ہو۔عوام8فروری کو ترازو پر مہر لگا کر ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھیں۔

You might also like

Comments are closed.