جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید اپنے عہدے سے استعفیٰ

اسلام آباد: وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر حمید کی طبیت ناسازی کے باعث اپنے عہدے سے اسعفیٰ دیدیا، ان کا کہنا تھا کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

ذرائع کے مطابق عمر حمید خان چھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے ہیں اور اب گھر میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے اور اس وقت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد درخواستوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.