کیلیفورنیا: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک نے ’لنک ہسٹری‘ کی نئی سیٹنگ متعارف کرائی ہے جو فیس بک موبائل ایپ میں کلک کیے جانے والے تمام لنکس کا مخصوص ریکارڈ ترتیب دے گی۔
قانون سازوں کی جانب سے ٹیکنالوجی ضوابط متعارف کرائے جانے کے بعد سے ایپل اور گوگل کی طرح میٹا بھی پرائیویسی کو مضبوط کرتے ہوئے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کر رہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کو اس سیٹنگ کو آن کرنے سے گریز کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ البتہ، کمپنی صارفین پر اس کو اپنائے جانے کے حوالے سے زور دے رہی ہے کیوں کہ اس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا اشتہارات کے لیے استعمال ہوگا۔
اس ضمن میں کمپنی نے صارفین کے لیے لنک ہسٹری کا فیچر پیش کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے براؤزنگ کی معلومات ایک جگہ پر محفوظ کی جاسکے گی۔ نئی سیٹنگ کے بعد صارفین سے کوئی لنک گم نہیں ہوگا۔
ایپ میں دیے جانے والے ایک پوپ-اپ میں کمپنی صارفین کو نئے ٹریکنگ طریقہ کار پر آمادگی کے لیے ابھار رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق جب صارفین لنک ہسٹری کو استعمال کریں گے تو کمپنی ا اشتہارات کی سروس کو بہتر کرنے کے لیے صارف کی معلومات کو استعمال کرسکے گی۔
پوپ-اپ میں دیا گیا ٹوگل ایپ کی جانب سے آن ہے تاکہ لوگ لنک ہسٹری کو آسانی سے قبول کرتے رہیں۔
فیس بک کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اگر صارف ٹوگل کو آف کر دے تو بنائی گئی لنک ہسٹر 90 دن کے اندر ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔
فیس بک کے ہیلپ پیچ کے مطابق یہ فیچر فی الحال ہر جگہ دستیاب نہیں ہے۔ اس کو وقت کے ساتھ دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔
Comments are closed.