جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاک فوج الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان  کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی۔

پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کی زیر صدارت 2 روزہ 261ویں کورکمانڈرز کا نفرنس منعقد کی گئی،  جس میں کورکمانڈرز نے دہشت گرد گروپوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ پڑوسی ملک سے دہشتگردوں کی کارروائیاں اور جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی پاکستان کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

کانفرنس کےفورم نے فلسطین  کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ک کے مظالم پر بھی تشویش اظہار کرتے ہوئے  کہاکہ بھارتی فوج کی کشمیر میں کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کامعیار برقرار رکھنے، ذہنی اورجسمانی شعبوں میں فارمیشنز کی تربیت کےدوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔

You might also like

Comments are closed.