جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے نزدیک دھماکا

نئی دہلی: بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صہیونی ریاست اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی فائر سروس کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

 

اطلاع ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں  جائے وقوع پر پہنچیں تاہم کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہو سکی۔ بھارتی حکام واقعے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اپنے سفارت خانے کے قریب دھماکے کی تصدیق کردی گئی ہے۔اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ سفارت خانے کے قریب دھماکا 5 بج کر 20 منٹ پر ہوا، تاہم سفارتی عملہ محفوظ ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق دھماکے کے واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے بھارتی حکام کے ساتھ رابطہ ہے۔

You might also like

Comments are closed.