اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر سے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی جنرل اور مخصوص نشستوں پر عبوری فہرست جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی عبوری فہرست کے مطابق چاروں صوبوں سے قومی اسمبلی کے لیے مجموعی طور پر 7 ہزار 7سو 13 افرادنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے مرد امیدواروں کی تعداد 7 ہزار 2سو 42 اور خواتین امیدواروں کی تعداد 471 ہے۔
چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 18 ہزار 546 نامزدگی فارم جمع کرائے گئےتھے، چاروں صوبوں میں خواتین امیدواروں کی تعداد 802 اور مرد امیدواروں کی تعداد 17 ہزار 744 ہے۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کے لیے3ہزار 5سو94 مرد اور 277 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی ہے، سندھ میں قومی اسمبلی کے لیے1 ہزار 5سو 71 مرد اور 110 خواتین امیدواروں کے فارم جمع ہوئے، کے پی کے میں قومی اسمبلی کے لیے 1 ہزار 2سو83 مرد اور 39 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کے لیے 612 مرد اور 19 خواتین کے فارم جمع ہوئے، اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے لیے 182 مرد اور 26 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
چاروں صوبوں سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر 459 امیداروں نے کاغذات جمع کرائے اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 1365 امیدواروں کے فارم جمع ہوئے۔
Comments are closed.