اٹک: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ امریکی سفیر اسلام آباد میں بادشاہ بنا ہوا ہے اور اپنے ایجنٹوں کو ایوانوں تک پہنچانا چاہتا ہے، وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ کے حکمرا ن غزہ،کشمیرکے ایشوکو عالمی فورمزپر اجاگرکرے۔
سراج الحق نے کہاکہ آج ملک ان تین بڑی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے سیاسی،معاشی اور معاشرتی بحرانوں کا شکار ہے، سابقہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف،ورلڈ بینک سے قرضے لے کراپنی شوگرملز میں اضافہ کیا، 8 فروری کو پاکستان میں آئی ایف کے غلاموں کو شکست ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہے لیکن حکمرانوں کے اثاثوں میں اضافہ ہورہاہے، ایک مضبوط،خوشحال اور روشن مستقبل کے لیے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کرے۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر پاکستان میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ عوام اب دو خاندانوں کی بادشاہت قبول نہیں کریں گے،گزشتہ چالیس سالوں سے ان دو خاندانوں کی سیاست کی وجہ سے ملکی انتشار میں اضافہ ہوا اور ادارے ناکام ہوئے، 8 فروری کوقوم نااہل اور نالائق سیاسی ٹرائیکا سے نجات حاصل کرے گی۔
سراج الحق نے کہا کہ آج پاکستان تاریخ کے نازک ترین موڑ پر ہے، حکمرانوں کے بچے خوشحال اور غریبوں کے بچے بے حال ہوچکے ہیں، سابقہ حکومتوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی،بے روزگاری اور ظالمانہ ٹیکسز کاراج ہے۔ان کی بدولت آج پاکستان کی بیٹی امریکا کے جیل میں زندگی موت کی کشمکش میں ہے۔امت مسلمہ کی نظریں پاکستان پر ہیں اور ہمارے حکمران کی امریکا پرمزدور،کسان،ہاری اور دہقان کا کوئی پرسان حال نہیں۔
Comments are closed.