پشاور: پاکستان تحریک انصاف رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دکھ ہوا، ہمارے پاس پلان بی موجود ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بہت کمزور ہے۔ یہ ارجنٹ میٹر ہے، جس کے لیے ہم عدالت جائیں گے،ہم نے اپنے امیدواروں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ گزشتہ روز سنادیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے، پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا ہے۔ فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی اور پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا۔ عمر ایوب کو کسی آئینی فورم نے سیکرٹری جنرل تعینات نہیں کیا، عمر ایوب نیاز اللہ نیازی کو پارٹی چیف الیکشن کمشنر تعینات نہیں کرسکتے
Comments are closed.