جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی

exchange of officers

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر عام انتخابات سے متعلق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔

الیکشن شیڈول جاری ہونے  کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا جس کے بعد ای سی پی نے تاریخ میں مزید دو دن کا اضافہ کر دیا ہے۔ایم کیو ایم، جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ میں رد و بدل کیے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی 24 دسمبر تک دے سکتی ہیں،امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کے لیے الیکشن کمیشن 80 نکات پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کر چکا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں پر ترجیح فہرست متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرائیں۔ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 تا30 دسمبر تک کریں گے۔ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کی تاریخ 20 سے 22 دسمبر تک رکھی گئی تھی جس پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اعتراض اٹھاتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی۔

You might also like

Comments are closed.