لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے، حکمران سیاسی پارٹیوں کے عوام سے کیے جھوٹے وعدے اور دعوے دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہیں، قوم اب جھوٹے وعدوں، دعوؤں سے گمراہ نہیں ہو سکتی، ملکی مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے۔
سراج الحق نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ہی عوام کی اصل آواز اور امید ہے، عوام ہمیں مینڈیٹ دیں، ہم حقیقی معنوں میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں، ملک میں اللہ کا قانون ہو گا تو ہر فرد پر سکون ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے فری اینڈ فیئر الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تینوں بڑی پارٹیوں نے سیاسی، آئینی اور معاشی بحران میں اضافہ کیا، سیاسی پارٹیاں اور ملک چند خاندانوں کے ہاتھوں یرغمال ہے نااہل اور نالائقوں حکمرانوں نے عوام کے ساتھ ہمیشہ دھوکہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ شفاف الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ جاگیردار اور سرمایہ دار ہیں۔ ایک مستحکم ملک کے لیے شفاف انتخابات کا انعقاد لازمی ہے، 12کروڑ 80لاکھ ووٹرز پاکستان کی خوشحالی پر متفق ہیں، ہر ووٹر ایک پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان چاہتا ہے، لیکن دوخاندان کی حکومتوں نے تمام اداروں کو مفلوج دیا ہے۔
Comments are closed.