جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سلامتی کونسل :امریکہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا

اقوام متحدہ: امریکہ نے متحدہ عرب امارات کی اس قرارداد کو ویٹو کر دیا جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، حالانکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔

امریکی ویٹو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کوشش کو ختم کر دیا جس نے خبردار کیا تھا کہ اگر ابھی نہ روکا گیا تو غزہ کی لڑائی عالمی امن کو خطرے میں ڈال دے گی اور مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کا شکار کر دے گی۔

15 رکنی کونسل میں واحد عرب ریاست متحدہ عرب امارات کی طرف سے پیش کردہ قرارداد پر ہفتے کی صبح (پاکستانی وقت کے مطابق) ووٹنگ کی گئی۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر رابرٹ اے ووڈ نے واضح کیا تھا کہ واشنگٹن فوری جنگ بندی کی حمایت نہیں کرتا۔

You might also like

Comments are closed.