اسرائیلی فوج نے غزہ کی ایک مسجد پر حملہ کرکے 50 نمازیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فورسز کے اردن کے فیلڈ اسپتال پر فضائی حملے میں 7 ارکان زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کے الشفا اسپتال میں داخل ہوکر اسپتال کے جنوبی داخلی دروازے سمیت مختلف حصوں کو تباہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہہ خانہ تلاشی کے دوران کوئی یرغمالی نہیں ملا اور نہ ہی سرنگ کا کوئی سراغ ملا۔
اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال سے حماس کا اسلحہ اور یونیفارم ملنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ڈاکٹروں اور حماس نے اسرائیلی دعوے کی تردید کی تھی۔
الجزیرہ کے مطابق الشفاء اسپتال سے رپورٹنگ کرنے والے امریکی ٹی وی رپورٹر اور اسرائیلی دعوؤں میں تضاد بھی سامنے آیا جب کہ قطر نے غزہ کے اسپتالوں پر حملوں کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے الشفاء اسپتال کے اندر اسرائیل کی تازہ ترین کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا۔
Comments are closed.