جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سائفر کیس :عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف سماعت 14 نومبر تک ملتوی

راولپنڈی :چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کی ، اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت پہنچایا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، شاہ خاور، رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوگئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر، علی گوہر، عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ۔

ائفر کیس کی سماعت کے لئے شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی بھی اڈیالہ جیل پہنچیں اور سابق وزیر خارجہ کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ عدالت میں پیش ہوئی ہیں۔وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید تین گواہان طلب کرتے ہوئے سماعت 14 نومبرتک ملتوی کردی ۔

You might also like

Comments are closed.