منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے  نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک اضا فہ کیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے قیمت نہیں بڑھائی گئی تاہم پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کردیے گئے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

نان پروٹیکٹڈ  گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمت میں  172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کےلیے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال پر گیس  کی قیمت 300 سے بڑھ کر  600روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، ماہانہ 100 مکعب میٹر استعمال پر گیس  کی قیمت 400 سے بڑھا کر  1000روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

تندوروں کےلیے گیس کی قیمت 600 روپے، پاور پلانٹس 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار ہے جبکہ سیمنٹ سیکٹر کےلیے گیس کی قیمت 4400 روپے، سی این جی سیکٹر کےلیے  3600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے خبر سامنے آئی تھی کہ نگران وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال روک دیا ہے اور ایک دم گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.