منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

مسلم ممالک غزہ کے مسلمانوں کو بچانے کیلیے حماس کے مجاہدین کو ہتھیار فراہم کرے، سراج الحق

اسلام آباد :امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم ممالک غزہ کے مسلمانوں کو بچانے کے لیے حماس کے مجاہدین کو ہتھیار فراہم کرے، فلسطینیوں تک ترکی کے ذریعے سامان پہنچائیں گے، حکمران فیصلہ کرلیں کہ امریکا کی غلامی کرنی ہے یا اللہ کی؟ غزہ کے لئے قاہرہ میں مسلم ممالک کا فوجی اجتماع ہو جاتا  تو اسرائیل کانپ اٹھتا ،غزہ میں یہ نوبت نہ آتی، اگلے مرحلے میں19نومبر کو  لاہور میں غزہ ملین مارچ ہوگا ، مسلم حکمرانوں نے زندہ عالم اسلام کو مردہ قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔

May be an image of 2 people and text

وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کے قریب ایمبسی روڈ پر غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ خواتین ادا کارائیں تک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہی ہیں مگر ہمارے حکمرانوں میں یہ دم خم نہیں ہے، غزہ کے لیے احتجاج کرنے والوں پراسلام آباد میں  ڈنڈے گولیاں  برسائی جاتی  ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  غزہ ملین مارچ  کا یہی پیغام حکمرانوں نے غزہ کے مظلوموں کا ساتھ نہ دیا تو عوام کے ہاتھ ان حکمرانوں کے گریبانوں پر ہوں گے عالمی سطح پر ان میر جعفر میر صادق حکمرانوں کے خلاف عوام کو بیدار کیا جائے گا ،امریکی ایما پر ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

May be an image of one or more people, monument and crowd

سراج الحق نے کہا پاکستان میں ہونے والے غزہ ملین مارچ کا یہی پیغام ہے کہ اگر امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے تو پاکستان کے عوام پورے جوش جذبے کے ساتھ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہیں ، یہ تحریک یہ آواز فلسطین کے مظلوموں کے حوصلے کا ذریعہ بن رہی ہے ، ہم نے امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ ملین مارچ کا آغاز کیا تو امریکی نائب وزیر خارجہ نے حکومت پاکستان کو فون کیا کہ جماعت اسلامی امریکی سفارت خانے پر قبضہ کرنا چاپتی  ہے۔

لنک پر کلک کریں:https://www.facebook.com/SirajOfficial/videos/2018786525168516

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  خوفزدہ حکمرانوں نے ہمارے کارکنوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی امریکی ایماء پر ہمارے کارکنوں پر لاٹھیاں ، گولیاں ، آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے ، وفاقی دارالحکومت میں غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،  یہ لاٹھیاں اور گولیاں کارکنان پر نہیں بلکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان کے دل پر برسائی گئیں۔

May be an image of one or more people, monument and crowd

انہوں نے مزید کہاکہ  امریکا کے غلام حکمرانوں نے اسلام آباد سے فلسطنیوں کے حق میں لگائے گئے بینرز ، پوسٹرز تک اتروا دئیے، یہ کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں ؟ حکمرانوں سن لو لاٹھیوں اور گولیاںبرسانے سے اگر سمجھتے ہو یہ تحریک رک جائے گی  تو  یہ ایسا نا ممکن ہے ۔ کراچی اسلام آباد کے بعد اب 19 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ ہو گا ۔ جب تک فلسطین مکمل طور پر آزاد و خود مختار ریاست نہیں بنتا یہ تحریک  جاری رہے گی ، غزہ کی پکار سن رہے ہیں ہم سڑکوں پر رہیں گے۔

May be an image of 2 people and crowd

مارچ  میں بڑی تعدادمیں بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی اور آبپارہ چوک سے اس مارچ کا آغاز ہوا، مارچ میں شرکا نے نعرے لگائے کہ   دور ہٹو اسرائیلی یارو پاکستان ہمارا ہے، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بینرز اٹھارکے تھے، جس پر اسرائیلی درندگی کو واضح کیا گیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.