اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

سائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے سائفر کیس کے اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 16 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سائفر کیس میں خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت مسترد کی تھی۔

عدالت نے اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے فرد جرم کے خلاف دائر اپیل کو نمٹا دیا تھا۔ تاہم عدالت نے کہا کہ عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے۔۔

 خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی سربراہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور سابق وزیراعظم نے فیصلے کے خلاف آئی ایچ سی سے رجوع کیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.