پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل کا وہی حال ہوگا جو افغانستان میں نیٹو اور روس کا ہوا ہے، سراج الحق

کراچی: امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ اقوام متحدہ میں سکریٹری جنرل اور یو این او کو جگانے کے لیے ایک کروڑ پٹیشن پاکستان کی عوام کی طرف بھیجیں گے اور مطالبہ کریں کہ اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے اور اگر اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام نہیں ڈالی گئی تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم ہوگی، اسرائیل کا وہی حال ہوگا جو افغانستان میں نیٹو اور روس کا ہوا ہے۔

کراچی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  سراج الحق نے  جوبائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ  امریکا صدر نے کہاکہ ہم اسرائیل کا ساتھ دیں گے، ہم امریکا صدر سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر تم نے اسرائیل کا ساتھ دیا تو ہم اسلام آباد میں سفارتخانے کے گھیراؤ کے لیے طوفان اقصیٰ کا اعلان کریں گے اور فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دیں گے۔

May be an image of one or more people and crowd

سراج الحق نے فلسطین مارچ میں اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کیا اور شرکاء سے سوال کیا کہ کیا وہ اس کے لیے تیار ہیں تو لاکھوں افراد نے فلک نعرے لگاتے ہوئے اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان   نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی نے بوسنیا میں قتل عام شروع ہوا تو سب سے پہلے قاضی حسین احمد اور جماعت اسلامی کے لوگ ان کی مدد کے لیے پہنچے اسی طرح افغانستان میں قتل عام شروع ہوا تو جماعت اسلامی کے لوگوں نے آواز بلند کی آج فلسطین کے مظلوم و نہتے مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے تو سب سے پہلے جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضار مدد کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  آج کے عظیم الشان فلسطین مارچ کے ذریعے عالم اسلام کے حکمران سے مطالبہ کرتا ہوں کہ غزہ کو لاشوں اورملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں اور فوری طور پر غزہ کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ہم خیر مقدم کرتے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب نے فلسطین کے حوالے سے آپس میں رابطے شروع کیے ہیں۔

May be an image of one or more people and crowd

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  اگر حکمرانوں نے غیر جانبداری اور خاموشی اختیار کی تو ہم سمجھیں کہ انہوں نے اسرائل اور امریکہ ساتھ دیا۔ وزیر اعظم سن لیں کہ ابھی چائنہ نہیں بلکہ بیت المقدس اورمسجد اقصیٰ بچانے کے لیے فلسطین جانے کا وقت ہے۔

امیر جماعت نے مزید کہاکہ  آرمی چیف صاحب سے کہتا ہوں کہ اس وقت صلاح الدین ایوبی، محمود غزنوی بن جائیں  دو ارب مسلمان آپ کی پشت میں ہوں گے۔ امت کو اس وقت صلاح الدین ایوبی، محمود غزنوی اور محمد بن قاسم کی ضرورت ہے۔کچھ لوگ معیشت کو بہتر کرنے کے لیے بات کررہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ میں تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے پوری دنیا میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔آج پاکستان کے لوگوں نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا فلسطین کے لیے ہے۔ہم اللہ پر ایمان رکھتے ہیں کہ امت کی بیداری اور جذبہ طوفان کے آگے نہ اسرائیل اور نہ ان کا سرپرست امریکہ ٹھہر سکے گا۔امریکا اور اسرائیل کی شکست یقینی ہے۔فلسطین کی مائیں اپنے بچوں کو شہادت کا درس دیتی ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر ساری دنیا بھی ایک ہوجائے تو ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتی۔16سال سے  غزہ کا محاصرہ ہے، ہر روز بمباری کی جارہی ہے، ہزاروں بزرگ، مائیں، بیٹیاں اور نواجوان شہید ہورہے ہیں۔بد قسمتی سے امت مسلمہ کے حکمران بیدار نہیں ہوتے، صرف مذمتی بیان جاری کر کے ایک اور سانحے کا انتظار کرتے ہیں۔مسلمانوں کا خون ہے جس نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

You might also like

Comments are closed.