جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں، نگران وزیر خزانہ

nominated

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت  نے اوورسیز پاکستانیوں سے پیسے وصول کرنے والے شہریوں  کے لے نیا اعلان کردیا، بیرون ممالک سے بھیجے گئے پیسے بغیر ٹیکس کے وصول ہونگے۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں،حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنجز پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے، زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں، غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا اور آمدن بڑھانا ترجیح ہے۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ   جو باہر سے پیسے بھیج رہا ہے یہاں انکے رشتے دار مفت پیسے وصول کرینگے ، انعامی اسکیم کیلیے 20 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، باہر سے ترسیلات زر بھیجنے والے یا یہاں وصول کرنے والے کو فیس نہیں دینی پڑتی، اوور سیز پاکستانیوں کے لیے سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت اور ایس آئی ایف سی مل کر روپے کی قدر میں بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں، ان اقدامات کا آئی ایم ایف کی شرائط سے کوئی ٹکراؤ نہیں۔

نگراں وزیر خزانہ  نے کہا کہ حکومتی اخراجات کو کنٹرول، ریونیو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، اسمگلنگ کی روک تھام سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی۔مہنگائی 38 سے 27 فیصد پر آگئی، کچھ مسائل ہیں لیکن ہم گھبرا نہیں رہے، مائیکرو اکنامکس انڈی کیٹرز معاشی بحالی کو ظاہر کر رہے ہیں، اقتصادی مشکلات ختم ہو رہی ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو نہیں بڑھایا گیا، جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے انہیں ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو ٹارگٹ طے پایا ہے اسے پورا کریں گے، ٹیکس ریونیو کے ٹارگٹ کو پاکستان کی خاطر پورا کرنا ہے، ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر اور آسان بنانے پر کام جاری ہے، مقامی انڈسٹری کو چلانے کے لیے درآمدات بھی بہت اہم ہیں۔

You might also like

Comments are closed.