جمعہ 21؍صفر المظفر 1445ھ8؍ستمبر 2023ء

دنیا  کے دو فتنوں اسرائیل اور قادیانیت کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا میں دو ہی فتنے ہیں ایک اسرائیل اور دوسرا قادیانیت ان فتنوں کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے، کوئی بھی مسلمان نبی اکرم ۖکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، اللہ کے دین کی موجودگی میں امت مسلمہ کو کوئی اور نظام کو قبول نہیں کرنا چاہئے۔

منصورہ میں قومی ختم نبوت کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ   ملک کو تمام مسائل سے نکالنے کا واحد حل اسلامی نظام ہے۔ ہم نے 13 جماعتی اتحاد کو اور تبدیلی کے دعویداروں کو بھی دیکھ آزمالیاسب نے ملک کے ساتھ کیا کیا سب کے سامنے ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   پاکستان کے لوگ ایک کلو آٹے اور چینی کیلئے مجبور ہیں سابق حکمرانوں نے تمام اداروں کو تباہ کیا،  تمام قوم کی نظر اب صرف جماعت اسلامی پر ہے۔

 مولانا عبد الاکبر چترالی کا کہنا تھا کہ اب تک کوئی ایسی کرنسی نہیں بنی جس سے جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی کو خریدا جا سکے،  جماعت اسلامی کے ایک ممبر اسمبلی نے سودی نظام کے خلاف قانون پاس کروایا، مجھے دھمکیاں دی گئیں کہ تمہاری رکنیت ختم کر دی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.