پیر 17؍صفر المظفر 1445ھ4؍ستمبر 2023ء

آئی ایم ایف نے بجلی بلز میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی بلز میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگراں حکومت کی جا نب سے بناکر بھیجا جانے والا بجلی کے بلز میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا۔

رپورٹ میں وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے نگراں حکومت کے مجوزہ پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے 6 کے بجائے 15 ارب روپے سے زیادہ کا اثر پڑے گا جب کہ پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی سفارش میں بتایا گیا تھا کہ اس سے ساڑھے 6 ارب روپے کا اثر پڑے گا۔

آئی ایم ایف نے 15 ارب روپے کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان بھی مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ  پلان شیئر کیا جانا ہے جس کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور  وزارت خزانہ  دوبارہ بات ہوگی۔

بجلی کے بلز میں ریلیف دینے کے لیے بجٹ سے آؤٹ نہ ہونےکی آئی ایم ایف کویقین دہانی کرائی گئی ہے۔ بلوں کو 4  ماہ  میں وصول کرنےکے لیے بھی آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع  کے مطابق بلوں کی اقساط میں وصولی کے پلان پر آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.