اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

صدر کی دو اہم شخصیات سے ملاقات، سیاسی میدان میں قیاس آرائیاں

condemn

اسلام آباد: ایوان صدر میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے قومی منظر نامے میں قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں۔

ایوان صدر کے ذرائع کنفرم کر رہے ہیں کہ جمعہ کو صدر کی دواہم شخصیات سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے دوران ایوان صدر کا فورتھ فلور جہاں صدر مملکت کا آفس چیمبر ہے کسی کو بھی آمد و رفت کی اجازت نہیں تھی۔

ایوان صدر کے ذرائع نے کہاکہ  ایوان صدر کے عملے کو بھی روک دیا گیا تھا، تین بڑوں کی اس ملاقات میں کیا ہوا؟ اس حوالے سے ایوان صدر یا کسی دوسرے ذریعے سے کوئی بیان یا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تاہم ملکی صورتحال کے پس منظر میں اس ضمن میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طومار برپا ہے۔

کچھ لوگ امکان ظاہر کر ر ہے ہیں کہ صدر آئندہ 72 گھنٹے میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ملاقات کا ایک اور پہلو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں ترامیم کے ضمن میں ہے جس پر صدر نے ٹویٹ جاری کی تھی کہ انہوں نے توثیقی بل پر دستخط نہیں کیے تھے۔

You might also like

Comments are closed.