اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

بطور شہری رائے کے اظہار سے مجھے کوئی نہ روکے، نگراں وزیراعظم

started politics

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میں نگراں وزیراعظم ہونے کے ساتھ ایک شہری بھی ہوں اور بطور شہری اپنی رائے کے اظہار سے مجھے کوئی نہ روکے۔

بٹگرام میں کامیاب چیئرلفٹ آپریشن میں حصہ لینے والے فوج کے جوانوں اور مقامی افراد میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ چیئر لفٹ واقعے پر کروڑوں لوگ پریشانی میں تھے۔ ان بچوں کو بچا کر ملک کے مستقبل کو بچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے وقت میرے سامنے بار بار اپنے بیٹے کا چہرہ آ رہا تھا۔ میرے ذہن میں تھا کہ اگر میرا بیٹا نور الحق ہوتا تو اس وقت میری کیا حالت ہو سکتی تھی۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے انتہائی صفائی سے پلان بنایاگیااورسب کوبحفاظت نکالا گیا۔ کوئی جھول یاکمی رہ جاتی توبہت بڑانقصان ہوتا۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس محدود وقت ہے، ہمارا کام انتخابی عمل میں معاونت ہے، اس سے زیادہ مینڈیٹ نہیں۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں میں اس اختیار سے زیادہ بات کررہا ہوں، انہیں یاد دلاتا ہوں، نگراں وزیراعظم کے علاوہ شہری بھی ہوں، بطور شہری اپنی رائے کا اظہار کرنے سے مجھے کوئی نہ روکے۔

You might also like

Comments are closed.