پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

غداری کیس :ایمان مزاری اور علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم ) کے رہنما علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ  پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا ۔ 

 اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر اور انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پراسیکیوٹر راجا نوید کی جانب سے غداری، دھمکیاں دینے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمے میں ملزمان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ ان کے خلاف مقدمات وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی ایم کے ایک حالیہ جلسے میں متنازعہ تقریر کرنے کے بعد درج کیے گئے تھے۔

 اسلام آباد پولیس نے اتوار کی صبح ایمان اور وزیر کو گرفتار کیا تھا اور اسی دن اسلام آباد کی مقامی عدالت سے ان کا ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ انہیں آج قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

You might also like

Comments are closed.