بدھ 23؍ذوالحجہ 1444ھ12؍جولائی 2023ء

22 فیصد شرح سود کاروبار کے لیے تباہ کن ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت شرح سود 22 فیصد ہے جو کاروبار کے لیے تباہ کن ہے، وقت آئے گا پالیسی ریٹ کم ہوں گے، آپ سب پاکستان کے سفیر ہیں، فارما انڈسٹری کا ملکی ترقی میں اہم کردا ر ہے،دو ہفتوں میں فارما انڈسٹری کے جائز مطالبات منظور کر کے آگے بڑھیں گے،حکومت کی طرف مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

اسلام آباد میں چھٹی پاکستان فارما انڈسٹری ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،یہاں صرف تقریروں کے لئے نہیں کچھ کرنے کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں ، فارما انڈسٹری کے تمام جائز مطالبات ماننے کو تیار ہوں،فارنا انڈسٹری کے مطالبات کی منظوری کے لئے آج ہی کمیٹی بنا دیں گے۔ فارما انڈسٹری کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، فارما انڈسٹری برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی بچانے والی ادویات کے متعلق لائحہ عمل وضع کرنا چاہیے اس میں کچھ شک نہیں کہ پیدا واری لاگت میں اضاضہ ہوا ہے، زندگی بچانے والی ادویات  کی قیمتوں میں اضافہ تشویش ناک ہے ،ہم نے غریب کی قوت خرید کو بھی دیکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم پروگرام بہت سخت ہے کوئی حلوہ نہیں ہے ،ہم مجبور ہو کر آئی ایم ایف پروگرام کو قبول کیا ہے ،ہماری اجتماعی کاوشوں سےآج  ریاست بچ گئی ہے ، پاکستان کا معاشی بحالی پروگرام تیار کیا جا رہا ہے  ، امید ہے آج آئی ایم ایف پاکستان کے پروگرام کی منظوری دے دیگی۔

You might also like

Comments are closed.