کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب تو صرف ایک چہرہ ہے پیچھے کام کرنے والے وڈیرے ہیں،اس وقت ایک صوبے میں دو نظام چل رہے ہیں، ہمارے نمائندوں کے پاس اختیارات نہیں لیکن کام کی کوشش کرتے رہیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 50 سال سے عباسی شہید ہسپتا ل قائم ہے، میں نے ہسپتا ل کا دورہ کیا اس وقت ہر جگہ گندا پانی ہی نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹر رہے آج میئر ہیں لیکن کام نہیں کر رہے، یہ ہسپتا ل ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہے، اس لئے کام نہیں ہو رہا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 15 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کام نہیں کر رہے،اس وقت ہسپتا ل میں دوائیں بھی موجود نہیں، ہسپتا ل کا یو پی ایس خراب ہو جائے تو ڈاکٹرز چندہ کر کے صحیح کراتے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اس وقت ایک صوبے میں دو نظام چل رہے ہیں، ہمارے نمائندوں کے پاس اختیارات نہیں لیکن کام کی کوشش کرتے رہیں گے،ہم ان کو بے نقاب کریں گے ان سے کام کرائیں گے،ہسپتا ل کا بجٹ کہاں لگا ہے؟ کراچی پر تو نہیں لگا،عباسی شہید ہسپتا ل میں پوسٹ مارٹم کے لئے آلات موجود نہیں، ہسپتا ل میں ایکسرے ڈیپارٹمنٹ بند ہے، ایم آر آئی مشین بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ میئر اس وقت کام نہیں کر رہے، جب نوٹس لیتے ہیں اس کے بعد کرپشن مزید بڑھ جاتی ہے، وزیر صحت یہاں توجہ دے دیں، ہم بہترین اور مضبوط اپوزیشن کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم نے تو الیکشن مہم پر ایک فیصد ہی خرچ کیا تھا، جماعت اسلامی کے لیے فنڈز مزید بڑھ رہے ہیں۔
Comments are closed.