منگل15؍ذوالحجہ 1444ھ4؍جولائی 2023ء

بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ ہو گیا

اسلام آباد:بجلی کے شارٹ فال میں کمی ہو کر 5 ہزار میگاواٹ ہو گیا،لیکن لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو سکی، بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 5سو میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 27ہزار5 سومیگاواٹ ہے۔ پن بجلی کی پیداوار 6ہزار 598 میگاواٹ ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس935 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10 ہزار503سو میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1ہزار23 میگاواٹ ہے ،سولر بجلی گھروں کی پیداوار 121 ہے۔بگاس سے 156 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار 164 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،ملک کے بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،ہائی لاسز اور بجلی چوری کے علاقوں میں سب سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.