بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

اب یوٹیوب اسٹوڈیو ’بہترین تھمب نیل‘ کے انتخاب میں مدد بھی دے گا

مینلوپارک: انٹرنیٹ پرویڈیو کی سب سے بڑی ویب سائٹ اور ایپ، یوٹیوب نے ویڈیو بنانے والوں کو پرکشش تھمب نیل میں انتخاب کی مدد کی سہولت فراہم کردی ہے۔

فرض کیجئے کہ آپ نے اپنی ویڈیو، وی لاگ یا پوڈکاسٹ وغیرہ کے ایک سے زائد تھمب نیل بنائے ہیں تو اسٹوڈیو اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر اسے فیصد کے لحاظ سے نمبر دے گا اور یوں آپ بہترین تھمب نیل یا ٹائٹل کا انتخاب کرسکیں گے۔

یوٹیوب اسٹوڈیو میں ’ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ نامی فیچر ایک وقت میں تین تھمب نیلز میں، سب سے بہترین کا انتخاب کرسکے گا۔ اس سے آپ اپنے ناظرین کو متوجہ کرنے اور انہیں ویڈیو دیکھنے کی رغبت دلاسکیں گے۔ یوٹیوب نے اسے مثال سے بھی سمجھایا ہے۔

اسی مثال میں ’واچ ٹائم‘ کو بھی شامل کیا ہے جو ویڈیو کے مشہور ہونے کا ایک پیمانہ بھی ہے۔ یوٹیوب کے مطابق تھمب نیل غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے۔ اسی کو استعمال کرتے ہوئے آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی ویڈیو دکھاسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ بہترین چینل غیرمعمولی طور تھمب نیل پر بہت توجہ دیتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پروفیشنل ماہر سے ہی تھمب نیل بنوائیں۔

اسی طرح نمبر ایک یوٹیوبر’ مسٹر بیسٹ‘ بھی اپنے تھمب نیل پر بہت توجہ دیتے ہیں۔ بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق چھ افراد کی ٹیم ان کے لیے بہترین تھمب نیل ڈیزائن کرتی ہے۔ یہاں تک کہ ایک ویڈیو کے 20 تھمب نیل تک بنائے جاتے ہیں۔

یوٹیوب نے کہا ہے کہ اے اور بی تھمب نیل کے انتخاب کے لیے بی ٹا آپشن جلد ہی ’ہزاروں یوٹیوبروں‘ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ لیکن اس میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔

 

You might also like

Comments are closed.