بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ،شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ2 اہلکار شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنانے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا فضائی نگرانی کے ذریعے بلور کے قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا، پہلے واقعے میں سیکیورٹی فرسز نے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قصبے مسلم باغ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ایک کیمپ پر صبح سویرے ہوئے حملے کے بعد 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔
دوسرے واقعے میں ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 شدت پسند مارے گئے۔
سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ملحقہ علاقوں میں فرار ہونے والے چند دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.