اسلام آباد: عدالت عالیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے عدالت کے احاطے سے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کو قانونی قرار دے دیا۔
عدالت عالیہ نے احاطہ عدالت میں ناخوشگوار واقعات پرسیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا ہے۔
علاوہ زازیں عدالت نے حکم دیا ہے کہ رجسٹرار 16 مئی تک معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرائیں گے ۔
Comments are closed.